آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے بہترین کارکردگی پر پولیس خدمت مراکز پر تعینات سٹاف کی حوصلہ افزائی
انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہور، اٹک، بہاولنگر، چنیوٹ، ڈی جی خان، گوجرانوالہ اضلاع کے افسران و اہلکار شامل۔
خدمت مراکز پر تعینات تمام سٹاف بھرپور محنت و لگن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی یقینی بنائے۔ ڈاکٹر عثمان انور
آنے والے شہریوں کو درکار دستاویزات کی بلا تاخیر فراہمی سے ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ آئی جی پنجاب
شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کو آسان کردیا۔ تعداد کو 6 گنا بڑھائیں گے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے پولیس خدمت مراکز پر آنے والے شہریوں کو سہولیات کی بہترین فراہمی پر متعلقہ سٹاف اور انچارجز کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کے پولیس خدمت مراکز میں تعینات بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناددیں۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں لاہور، اٹک، بہاولنگر، چنیوٹ، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، ملتان، مظفر گڑھ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یار خان اور راجن پور کے پولیس خدمت مراکز میں تعینات افسران وا ہلکار شامل تھے۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ، کرایہ داری اندراج، ایف آئی آر کاپی سمیت دیگر اہم دستاویزات کی ایک ہی چھت تلے فراہمی یقینی بنا رہے ہیں جس سے شہریوں کے قیمتی وقت اور وسائل کی بچت ہورہی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ خدمت مراکز پر تعینات تمام سٹاف بھرپور محنت و لگن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی یقینی بنائے اور آنے والے تمام شہریوں کو درکار دستاویزات کی بلا تاخیر فراہمی سے ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کو آسان کردیا۔ تعداد کو 6 گنا بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر دستاویزات کے اجراء کو شہریوں کیلئے مزید سہل بنایا جائے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس سمیت دیگر افسران نے بھی انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں سے خطاب کیا اور بہترین کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 309 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, June 13, 2023