آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ہواوے (Huawei) اور چینی کمپنی کے عہدیداران کے ساتھ اہم اجلاس
نجی کمپنی (ہواوے) نے سیف سٹی اتھارٹی لاہور کے شاہراہوں پر نصب غیر فعال کیمرے ٹھیک کرانے کی ذمہ داری اٹھا لی۔
نجی کمپنی (ہواوے) کا سامان بذریعہ کارگو شپ 21 جون کو پہنچ رہا ہے،جس کے بعد فوری کام کا آغاز ہوجائے گا۔ آئی جی پنجاب
نجی کمپنی (ہواوے) 14 اگست تک صوبائی دارالحکومت کے سیف سٹی سسٹم کے 02 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے درست کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
ہواوے کے مطابق 14 اگست تک سیف سٹی اتھارٹی کے 06 ہزار 500 کیمرے مکمل فعال حالت میں ہونگے، ڈاکٹر عثمان انور
700 کروڑ روپے کی لاگت سے گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی سیف سٹی پراجیکٹس پر کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ہواوے (Huawei) اور چینی کمپنی کے عہدیداران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نجی کمپنی (ہواوے) نے سیف سٹی اتھارٹی کے شاہراہوں پر نصب غیر فعال کیمرے ٹھیک کرانے کی ذمہ داری اٹھا لی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ نجی کمپنی (ہواوے) کا سامان بذریعہ کارگو شپ 21 جون کو پہنچ رہا ہے،جس کے بعد فوری کام کا آغاز ہوجائے گا، نجی کمپنی (ہواوے) 14 اگست تک صوبائی دارالحکومت کے سیف سٹی سسٹم کے 02 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے درست کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سیف سٹی اتھارٹی کے مزید 500 کیمروں کو بھی دیگر ذرائع سے ٹھیک کیا جا رہا ہے،تمام کیمروں کے فعال ہونے سے اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی مانیٹرنگ کا عمل مزید موثر ہو گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہواوے کے مطابق 14 اگست تک سیف سٹی اتھارٹی کے 06 ہزار 500 کیمرے مکمل فعال حالت میں ہونگے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہا کہ سیف سٹی کی ورکنگ میں سافٹ وئیر کے تمام مسائل کو حل کر لیا گیا، چہرہ شناخت کا سسٹم بھی دوبارہ فعال ہو چکا ہے اور سیف سٹی کے جدید سسٹم سے اشتہاریوں اور مطلوب مجرمان کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے نے مزیدکہا کہ700 کروڑ روپے کی لاگت سے مقامی سافٹ ویئر کے ذریعے گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی سیف سٹی پراجیکٹس پر کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے، لوکل سافٹ وئیرز اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ان پراجیکٹس کو ٹائم لائن کے اندر جلد مکمل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انسداد جرائم، ٹریفک مینجمنٹ اور داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی میں سیف سٹی ٹیکنالوجی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان،چینی و نجی کمپنیوں کے نمائندوں، متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی،
(ہینڈ آؤٹ نمبر 308 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Tuesday, June 13, 2023