Jun 13, 2023
اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں ) اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ (امن) مشنز کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نے یو این او کے امن دستوں کے لیے پاکستانی فوج اور پولیس کے دستوں کی مختلف ممالک میں شاندار خدمات اور کارکردگی کے بارے میں اقوام متحدہ کے دریچوں میں ایک تصویری نمائش منعقد کی اور اختتام پر ایک تقریب منعقد کی جس میں اقوام متحدہ کے پیس آپریشنز کے سربراہ اور انڈر سیکریٹری جنرل جین پیر لاکروا ،پیس آپریشنز کے ملٹری ایڈوائزر بیرا می ڈی اوپ اور پولیس ایڈوائزر پاکستانی نژاد فیصل شاہکار کی شرکت کا خیر مقدم پاکستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ منیر اکرم نے کیا
(روز نامہ جنگ)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭