لاہور(رپورٹ : یونس باٹھ )آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ابتدائی 5 ماہ کے دوران کریک ڈاو¿ن کرکے مجموعی طور پر 55731 اشتہاری ملزمان اور 26632 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف19197 مقدمات درج کر کے 20193 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جن کے قبضے سے 557 کلاشنکوف، 1548رائفلز، 1618شارٹ گنز، 15087 پسٹل اور 360018 گولیاں برآمد کی گئیں تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ سماج دشمن عناصر بالخصوص اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کیے جائیں اور منظم جرائم میں ملوث پیشہ ور گروہ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کی مدد سے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کا عمل مزید موثر ہو رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لیے کریک ڈاو¿ن کو مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کو بھی پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭