لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دعوت پر سنٹرل پولیس آفس میں کام کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ آئی جی کی کمیٹی روم میں بچوں سے ملاقات، خوش آمدید کہا، بچوں سے گپ شپ لگائی، تعلیم بارے دریافت کیا اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ آئی جی نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے، جس کے بچے، بزرگ، اہل خانہ، خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، ایسے ٹور بچوں کے شعور میں اضافے کے ساتھ ساتھ خوشگوار یادوں کا سبب سنتے ہیں۔ آئی جی نے 1787 پر شہری کی بات سن کر شکایت درج کرنے پر ایس پی کنٹرول روم اکرام اللہ کی بیٹی سارہ اور آپریشن کنٹرول روم کے کانسٹیبل سہیل قیلب کے بیٹے داؤد قیلب کو10، 10 ہزار روپے انعام دیا۔ اس موقع پر سارہ اکرام نے اپنے ہاتھ سے بنایا گیا آئی جی پنجاب کو انکا پورٹریٹ انکو تحفہ بھی کیا۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے سی پی او آنے والے تمام 53 بچوں کو 500 روپے فی کس دئیے گئے۔بعدازاں آئی جی نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈولفن اہلکار حافظ نعمان شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید کی فیملی سےبھی ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اہلکار نعمان پندرہ روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اپنے ساتھی محسن یوسف کے ہمراہ شدید زخمی ہوئے تھے۔
(روز نامہ جنگ)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
