آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دعوت پر پولیس ملازمین کے بچوں کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ
اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر نے بچوں کو پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹرز کی مختلف برانچز، 1787 کمپلینٹ سنٹر اور دفاتر کا دورہ کروایا۔
آئی جی پنجاب نے بچوں سے گپ شپ لگائی، تعلیم بارے دریافت کیا اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔
پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے، جس کے بچے، بزرگ، اہل خانہ، خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
ایسے ٹور بچوں کے شعور میں اضافے کے ساتھ ساتھ خوشگوار یادوں کا سبب سنتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے بچوں کو شہداء اور غازی وال کا وزٹ کروایا۔ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں بارے آگاہ کیا۔
آئی جی پنجاب نے 1787 میں شہری کی بات سن کر شکایت درج کرنے پر ایس پی کنٹرول روم اکرام اللہ کی بیٹی سارہ کو 10 ہزار انعام دیا۔
آپریشن کنٹرول روم کے کانسٹیبل سہیل قیلب کے بیٹے داؤد قیلب کو بھی 10 ہزار روپے انعام دیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دعوت پر سنٹرل پولیس آفس میں کام کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر نے بچوں کو پنجاب پولیس ہیڈ کوارٹرز کی مختلف برانچز، 1787 کمپلینٹ سنٹر اور دفاتر کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔ بچوں نے اپنے والد کے دفاتر میں پولیس کی ورکنگ اور فرائض کی انجام دہی بارے آگاہی لی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کمیٹی روم میں بچوں سے ملاقات، خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے بچوں سے گپ شپ لگائی، تعلیم بارے دریافت کیا اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی کی مانند ہے، جس کے بچے، بزرگ، اہل خانہ، خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو پولیس ہیڈ کوارٹرز لانے کا مقصد انہیں نئی چیزیں جاننے کا موقع فراہم کرنا ہے، ایسے ٹور بچوں کے شعور میں اضافے کے ساتھ ساتھ خوشگوار یادوں کا سبب سنتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے بچوں کو شہداء اور غازی وال کا وزٹ کروایا اور شہداء اور غازیوں کی قربانیوں بارے آگاہ کیا۔ پولیس ملازمین کے بچوں نے 1787 کمپلینٹ سنٹر کا دورہ کیا، شہریوں کی آنے والی کالز بھی سنیں۔ آئی جی پنجاب نے 1787 میں شہری کی بات سن کر شکایت درج کرنے پر ایس پی کنٹرول روم اکرام اللہ کی بیٹی سارہ کو 10 ہزار انعام دیا۔ آپریشن کنٹرول روم کے کانسٹیبل سہیل قیلب کے بیٹے داؤد قیلب کو بھی 10 ہزار روپے انعام دیا گیا۔ اس موقع پر سارہ اکرام نے اپنے ہاتھ سے بنایا گیا آئی جی پنجاب کو انکا پورٹریٹ انکو تحفہ بھی کیا۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے سی پی او آنے والے تمام 53 بچوں کو 500 روپے فی کس دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے اہل خانہ کیلئے مزید پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 307 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Monday, June 12, 2023