راولپنڈی میں پولیس کی موبائل وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 03 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب،
آئی جی پنجاب کا سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،
آئی جی پنجاب کی زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی، ہزارہ کالونی میں تھانہ رتہ امرال پولیس کی موبائل وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 03 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور اخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرنے والے پولیس اہلکار ہمارا فخر ہیں، زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے اور دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ دوران پٹرولنگ کباڑخانے اور بھینسوں کے باڑے میں مشکوک سرگرمی چیک کرنے پر نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،ٹی ایس آئی اویس، کانسٹیبلز محمد وقاص، کانسٹیبل عاطف زخمیوں میں شامل،ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اورملزمان کی جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 306 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, June 12, 2023