آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ سی پی او کمیٹی برائے غازی کیسز اینڈ ویلفیئر کا اجلاس،
کمیٹی کا مختلف ریجنز اور یونٹ سے بھجوائے گئے کیسز کا بغور جائزہ، 22 پولیس اہلکار جرات اور بہادری پر غازی قرار۔
غازی قرار دیئے جانے والے افسران اور اہلکار ''غازی پیکج'' کے تحت حاصل تمام سہولیات کے اہل ہونگے،آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سی پی او کمیٹی برائے غازی کیسز اینڈ ویلفیئر کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں مختلف ریجنز اور یونٹ سے بھجوائے گئے کیسز کا بغور جائزہ لیتے ہوئے 22 پولیس اہلکاروں کو جرات اور بہادری کے بے مثال مظاہرے پر غازی قراردینے کی منظوری دی گئی۔ غازی قرار دئیے جانے والوں میں ڈی ایس پی محمد نوید، سب انسپکٹرز مظہر عباس، محمد شفیق اور غلام حسن، اے ایس آئیز احسان اللہ، فتح شیر، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال، کانسٹیبلز اظہر محمود،طارق محمود، غفور احمد، عبدالغفار کنول، ٹریفک وارڈن شہزاد احمد،کانسٹیبلز ثنااللہ، کلیم اللہ، محمد اعظم، محمد عارف، ذوالفقار علی، عرفان احمد، طاہر محمود، تجمل عباس اور اعجاز جیلانی شامل تھے۔۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر جسموں پر گولیاں کھانے والے پنجاب پولیس کے بہادر جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،غازی قرار دیئے جانے والے افسران اور اہلکار ''غازی پیکج'' کے تحت حاصل تمام سہولیات کے اہل ہونگے،آئی جی پنجاب نے کہاکہ غازی ملازمین کو علاج معالجے، جدید طبی آلات اور مصنوعی اعضا سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی،غازی افسران و اہلکاروں کو میڈلز سے نوازا جائے گا، انکے نام سنٹرل پولیس آفس کی غازی وال پر کندہ کئے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا نے غازی کیسز اینڈ ویلفیئر اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل، اے آئی جی فنانس سید علی، اے آئی جی لاجسٹکس اسماعیل کھاڑک اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 305 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, June 12, 2023