آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈولفن اہلکار حافظ نعمان کی نماز جنازہ میں شرکت۔
جنرل ہسپتال میں زیر علاج حافظ محمد نعمان آج صبح خالق حقیقی سے جاملے۔ ترجمان پنجاب پولیس
ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کی فیملی سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈولفن اہلکار حافظ نعمان شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شہید اہلکار حافظ نعمان کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کی فیملی سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ڈولفن اہلکار حافظ نعمان شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ حافظ نعمان شہید کے اہل خانہ کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔
نماز جنازہ میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل، ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشور، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید، ڈی آئی جی سکیورٹی امین بخاری،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پیز، سینئر پولیس افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر شہید کے والد اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عثمان انور نے ڈولفن فورس کے اہلکار حافظ محمد نعمان کو جام شہادت نوش کرنے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے بہادر سپوت کی بے مثال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور شہید اہلکار حافظ محمد نعمان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ ڈولفن فورس کے اہلکار حافظ محمد نعمان پندرہ روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اپنے ساتھی محسن یوسف کے ہمراہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کے فوری بعد ہسپتال میں زیر علاج حافظ محمد نعمان کی عیادت بھی کی تھی۔جنرل ہسپتال میں زیر علاج حافظ محمد نعمان آج صبح خالق حقیقی سے جاملے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 304 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
