آئی جی کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا دورہ

Jun 11, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ کیا اور زیر تربیت افسران و اہلکاروں سے خطاب میں اہم ہدایات جاری کیں۔ سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے اپنے تمام تربیتی اداروں کو جدید سہولیات،اضافی وسائل، اپ گریڈ نصاب سے آراستہ کیا ہے اور ٹریننگ کورسز میں پولیسنگ اور مینجمنٹ کے ساتھ کریکٹر بلڈنگ اینڈ گرومنگ، سپورٹس  و تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا شامل ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ گذشتہ سوا چار ماہ میں پولیس پروموشنز، ویلفیئر اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ریکارڈ کام کئے گئے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مشکل کا شکار شہریوں کو تھانوں میں اگر ریلیف نہ ملا تو یہ تمام ترقیاں، ویلفیئر اور انفراسٹرکچر لا معنی ہیں،آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تھانے آنے والے ہر مظلوم کو اپنے گھر کے فرد کی طرح عزت دیں، خلوص نیت سے مسئلے کا ازالہ یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی مقدمات کا سامنا کرنے والے اہلکاروں کی مدد کیلئے لیگل ایڈ فنڈ شروع کیا ہے تاکہ افسر یا اہلکار مالی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی آئی اے کا دائرہ کار بین الاضلاعی سطح تک بڑھا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پہلے جزا پھر سزا میری پالیسی کا بنیادی جزو ہے

(روز نامہ سٹی 42)

*******************