فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے شہدا پولیس اور زخمی ہونے والے بہادر غازی گولڈ اور سلور میڈلز کے حقدار

فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے  شہدا پولیس اور زخمی ہونے والے بہادر غازی گولڈ اور سلور میڈلز کے حقدار
آئی جی پنجاب نے شہدا کے ورثاء کو سونے کے میڈلز ، غازیوں کو چاندی کے تمغوں سے نوازا۔
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا،زخمی ہونے والے غازیوں کی عزت و تکریم ہم پر فرض ہے ۔ آئی جی پنجاب 
قوم کے بہادر سپوتوں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی  شہدا اور غازی یادگاری وال بنائی گئی ہیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور 
ان دیواروں پر شہداء اور غازیوں کے نام سنہری الفاظ میں درج ہیں، تمام شہداء کو گولڈ اور غازیوں کو سلور میڈلز سے نواز رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے پولیس شہدا اور غازیوں کو اعزازات دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا کے ورثاء کو سونے کے میڈلز جبکہ غازیوں کو چاندی کے تمغوں سے نوازا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا،زخمی ہونے والے غازیوں کی عزت و تکریم ہم پر فرض ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی  شہدا اور غازی یادگاری وال بنائی گئی ہیں ، ان دیواروں پر شہداء اور غازیوں کے نام سنہری الفاظ میں درج ہیں، تمام شہداء کو گولڈ اور غازیوں کو سلور میڈلز سے نواز رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خطرناک کریمینلز کی سرکوبی کرنے والے نڈر پولیس جوانوں کو بہادری میڈلز دینے کا سلسلہ بھی جلد شروع کریں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 2017 سے قبل کے شہدا کے ورثا کو ذاتی رہائش فراہم کرنے کا انتظام کر لیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ غازیوں کی بحالی، علاج معالجے اور جدید آلات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، یہ غازی جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ اسی عزم و ہمت و ولولے سے فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔  ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدا کے بچوں کی بہترین تعلیم ، ملازمتوں سمیت ویلفیئر کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، شہداء کے بچوں، والدین اور اہل خانہ اور غازیوں نے عزت افزائی پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 301 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, June 11, 2023