آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ، افسران و اہلکاروں سے خطاب

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ، افسران و اہلکاروں سے خطاب
پنجاب پولیس کے تمام تربیتی اداروں کو جدید سہولیات،اضافی وسائل،اپ گریڈ نصاب سے آراستہ کیا ہے،ڈاکٹر عثمان انور
ٹریننگ کورسز میں پولیسنگ اور مینجمنٹ کے ساتھ کریکٹر بلڈنگ اینڈ گرومنگ، سپورٹس  و تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا شامل ہیں،آئی جی پنجاب
گذشتہ سوا چار ماہ میں پولیس پروموشنز، ویلفیئر اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ریکارڈ کام کئے گئے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
 مشکل کا شکار شہریوں کو تھانوں میں اگر ریلیف نہ ملا تو یہ تمام ترقیاں، ویلفیئر اور انفراسٹرکچر لا معنی ہیں،آئی جی پنجاب
تھانے آنے والے ہر مظلوم کو اپنے گھر کے فرد کی طرح عزت دیں، خلوص نیت سے مسئلے کا ازالہ یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب
سی آئی اے کا دائرہ کار بین الاضلاعی سطح تک بڑھا رہے ہیں، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ کیا اور زیر تربیت افسران و اہلکاروں سے خطاب میں اہم ہدایات جاری کیں۔ سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے اپنے تمام تربیتی اداروں کو جدید سہولیات،اضافی وسائل، اپ گریڈ نصاب سے آراستہ کیا ہے اور ٹریننگ کورسز میں پولیسنگ اور مینجمنٹ کے ساتھ کریکٹر بلڈنگ اینڈ گرومنگ، سپورٹس  و تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا شامل ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ گذشتہ سوا چار ماہ میں پولیس پروموشنز، ویلفیئر اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ریکارڈ کام کئے گئے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مشکل کا شکار شہریوں کو تھانوں میں اگر ریلیف نہ ملا تو یہ تمام ترقیاں، ویلفیئر اور انفراسٹرکچر لا معنی ہیں،آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تھانے آنے والے ہر مظلوم کو اپنے گھر کے فرد کی طرح عزت دیں، خلوص نیت سے مسئلے کا ازالہ یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی مقدمات کا سامنا کرنے والے اہلکاروں کی مدد کیلئے لیگل ایڈ فنڈ شروع کیا ہے تاکہ افسر یا اہلکار مالی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی آئی اے کا دائرہ کار بین الاضلاعی سطح تک بڑھا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پہلے جزا پھر سزا میری پالیسی کا بنیادی جزو ہے، سزاؤں کیلئے ڈسپلن میٹرکس کا نظام رائج کیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اصل لیڈر شپ آنے والی نسلوں کے لئے نئے لیڈرز تیار کرنا ہے جو ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے دوران خطاب کہا کہ پولیس شہدا کے تمام بچوں کو ملازمتیں اور ورثا کو گھر دیئے،2017 سے پہلے کے 64 شہدا کے خاندانوں کو بھی گھر دینے کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 700 کروڑ روپے کی لاگت سے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی میں جدید ترین لوکل سافٹ ویئر کے ذریعے سیف سٹی منصوبے شروع کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سینئر ٹریفک وارڈنز کو امتحانات اور میرٹ کی بنیاد پر ڈی ایس پی رینک تک پروموٹ کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریننگ کالجز اور سکولوں کو 30 لاکھ انعامات کی مد میں دے چکے، مزید 70 لاکھ دیں گے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ اگر یقین محکم اور عمل پیہم رہا تو سارا عالم فتح کر سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیڈی پولیس افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے، ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کے انسٹرکٹرز،دفتری سٹاف اور عملے کو بھی انعامات سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران اور اہلکاروں کو پانی پلانے والے لانگری حامد کو ایک لاکھ روپے انعام  دیا، گلے سے لگایا، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ عثمان اکرم گوندل،ایس پی بشری جمیل سمیت سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 300 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, June 10, 2023