آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب پولیس کی ”میرا پیارا“ ایپ کی ورکنگ بارے خصوصی پیغام جاری
میرا پیارا ایپ میں شہری اپنے گمشدہ بچوں اور بزرگوں کی تصاویر شئیر کرکے پولیس کی فوری مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
یہ تصاویر اور تفصیلات جدید سسٹم کے تحت بچوں کے تحفظ کیلئے سرگرم حکومتی و نجی اداروں، تھانوں، پولیس فیلڈ ٹیموں تک پہنچا دی جاتی ہیں۔ آئی جی پنجاب
حکومت پنجاب نے تصاویر اور فنگر پرنٹس کے بعد اس مقصد کیلئے فری ڈی این اے ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ اس ایپ کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرکے فوری استفادہ کرلیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کی ”میرا پیارا“ ایپ کی ورکنگ بارے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس پبلک ایپ میں دستیاب میرا پیارا ایپ اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں سسٹمز سے ہم آہنگ ہے جسے شہری ڈاؤن لوڈ کرکے مشکل صورتحال میں پولیس سے فوری مدد لے سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری خصوصی پیغام میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستان جیسے گنجان آبادی کے ملک میں سروس ڈلیوری کو جدید ٹیکنالوجی کے بغیر بہتر بنانا ممکن نہیں ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس بچھڑ جانے والے درجنوں بچوں اور بزرگوں کو روزانہ اہل خانہ سے ملواتی ہے، مختلف مسائل کا شکار سپیشل اور گمشدہ بچوں،گھر کا راستہ بھول جانے والے والے افراد کو گھر واپس پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ میرا پیارا ایپ میں شہری اپنے گمشدہ بچوں اور بزرگوں کی تصاویر شئیر کرکے پولیس کی فوری مدد حاصل کرسکتے ہیں، یہ تصاویر اور تفصیلات جدید سسٹم کے تحت بچوں کے تحفظ کیلئے سرگرم حکومتی و نجی اداروں، تھانوں، پولیس فیلڈ ٹیموں تک پہنچا دی جاتی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ اس جدید ایپلی کیشن کے ذریعے اب تک سینکڑوں گمشدہ بچوں اور بزرگوں کو گھر والوں سے ملوایا جا چکا ہے، بالخصوص 08 برس قبل گھر والوں سے بچھڑے بچے کو اس کی ماں سے ملوا دینا ”میرا پیارا'' ایپ کا خاص کارنامہ ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تصاویر اور فنگر پرنٹس کے بعد اس مقصد کیلئے فری ڈی این اے ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے، تمام شہریوں سے درخواست ہے کہ اس ایپ کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرکے فوری استفادہ کرلیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جن فیملیز میں سپیشل بچے یا بزرگ موجود ہیں جن کے گمشدگی کے امکانات ہوں،وہ انہیں ایپ میں فوری رجسٹر کرلیں، پولیس کے جدید چہرہ شناخت اور سیف سٹی اتھارٹی میں موجود دیگر ٹیکنالوجیز کے ذریعے مشکل وقت میں آپ کی مدد کی جاسکے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ طویل عرصہ سے گمشدہ شہری جن کے خدوخال تبدیل ہونے کے پیش نطر شناخت کیلئے فری ڈی این اے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ''میرا پیارا ایپ'' گمشدہ شہریوں کو اپنے عزیزوں سے ملوانے میں انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہے، پنجاب پولیس شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے کوشاں ہے اور اس عمل میں شہریوں کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 299 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************