آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری،
آئی جی پنجاب نے شہید ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر سب انسپکٹر محمد حیات خان کی بیوہ کو گھر کی چابیاں اور مالکانہ حقوق کے کاغذات دیئے،
آئی جی پنجاب نے شہید ایس ایچ او کی بیوہ کو پولیس میں ملازمت کی پیش کش کی،
شہید ایس ایچ او محمد حیات خان کی بیوہ اور بچوں کو اسلام آباد کی سہولیات سے آراستہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 07 مرلہ ڈبل سٹوری گھر دیا گیا ہے۔
شہید کے بچوں کی اعلی تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے،آئی جی پنجاب
ایچ او تھانہ سٹی بھکر محمد حیات خان جولائی 2022 میں جوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر کے ورثا کو کیمپ آفس لاہور مدعو کیا آئی جی پنجاب نے شہید ایس ایچ او سٹی بھکر سب انسپکٹر محمد حیات خان کی بیوہ کو گھر کی چابیاں اور مالکانہ حقوق کے کاغذات دیئے، شہید پولیس افسر کا بھائی خضر حیات، بیوہ پروین حیات، بیٹوں واصف حیات، ناصر سلطان اور حذیفہ حیات ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید ایس ایچ او محمد حیات خان کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ دنیا کی قیمتی ترین شے بھی انسانی زندگی کا نعم البدل ثابت نہیں ہو سکتی، ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے والے پولیس شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آئی جی پنجاب نے شہید ایس ایچ او کی بیوہ کو پولیس میں ملازمت کی پیش کش کی، شہید ایس ایچ او محمد حیات خان کی بیوہ اور بچوں کو اسلام آباد کی سہولیات سے آراستہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 07 مرلہ ڈبل سٹوری گھر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید کے بچوں کی اعلی تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے اور شہید کے بیٹے کو 18 سال عمر ہونے پر محکمہ پولیس میں ملازمت فراہم کی جائے گی،ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے ورثا کے گھروں اور دیگر سہولیات کے لئے انڈوومنٹ فنڈ بنا دیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایچ او تھانہ سٹی بھکر محمد حیات خان جولائی 2022 میں خانساماں روڈ پر جوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 298 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
