آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاشیخوپورہ میں دو افراد قتل کے واقعہ کا نوٹس، آر پی او شیخوپور ہ سے رپورٹ طلب،
ڈی پی او شیخوپورہ کوملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم۔
ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شیخوپورہ کے نواحی علاقے شامکے گرڈ اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپور ہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او شیخوپورہ کوملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 297 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************