ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصررضوی کی آنکھ کی سرجری کامیاب

Jun 08, 2023

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصررضوی کی آنکھ کی سرجری کامیاب،  9 مئی کو جناح ہاؤس کے سامنے شر پسندوں کے پتھر لگنے سے شدید زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی آنکھ کی دوسری مرتبہ سرجری خیریت کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ان کی آنکھ کی سرجری کامیاب ہوئی ہے اور چند روز میں ڈی آئی جی علی ناصر رضوی صحت یاب ہوجائیں گے۔جناح ہاؤس کے باہر شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہو نے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی آنکھ کا سروسز ہسپتال میں دوبارہ آپریشن پروفیسر خالد وحید اور پروفیسر محسن خواجہ پر مشتمل ٹیم نے کیا جس کے بعد وہ روبصحت ہیں۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭