آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے امریکی سفارت خانے کے پولیس ایڈوائزر کی ملاقات

Jun 08, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے امریکی سفارت خانے کے پولیس ایڈوائزرمسٹر ایڈ پریسٹن انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز سیکشن سے منسلک ہیں۔ دوران ملاقات انسداد جرائم،پبلک سیفٹی اور انفراسٹرکچر کی ترویج میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امریکی پولیس ایڈوائزر کو پنجاب پولیس کے مرکزی ڈیش بورڈ پر پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم، سی آر او، ویمن سیفٹی ایپ،تحفظ سنٹرز و دیگر جدید پراجیکٹس بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس کے اہم پیشہ ورانہ امور کی تمام تر تفصیلات پولیس ڈیش بورڈ پر صرف ایک کلک پر دستیاب ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے امریکی پولیس ایڈوائزر کو پنجاب پولیس کی ہیومن ریسورس موبائل ایپلی کیشن کے فیچرز اور ورکنگ سے بھی آگاہ کیا۔امریکی پولیس ایڈوائزر نے جرائم کنٹرول میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو قابل ستائش قرار دیا۔ امریکی پولیس ایڈوائزر نے کہاکہ منشیات کے قلع قمع اور انسداد جرائم میں پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

(روز نامہ نئی بات)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭