برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد سے یوکے ہوم آفس کے سینئر افسران کی سنٹرل پولیس آفس آمد۔
برٹش وفد نے پنجاب پولیس کے سینئر افسران سے ملاقات کی، جدید آئی ٹی پراجیکٹس اور اصلاحات بارے بریفنگ لی۔
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے وفد کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، فیلڈ فارمیشنز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور بارے آگاہ کیا۔
ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے برٹش وفد کو پولیس ڈیش بورڈ اور جدید ایپلی کیشنز بارے بریف کیا۔
انٹر نیشنل ڈائریکٹر آف یوکے ہوم آفس، عاصم حفیظ کی قیادت آئے چھ رکنی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور پنجاب پولیس کے سینئر افسران سے ملاقات کی۔ برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد سے آئے وفد میں فرسٹ سیکرٹری مِس میریڈ بری (Ms. Maired Bree) اور سیکنڈ سیکرٹری مِس میلیسا گرانٹ (Ms. Melissa Grant)، کریمنل جسٹس ایڈوائزر بینجمن واٹسن، ڈی آئی جی حسین حبیب امتیاز گل سمیت دیگر افسران شامل تھے، برٹش افسران کو پنجاب پولیس کے جدید آئی ٹی پراجیکٹس اور اصلاحات بارے بریفنگ دی گئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار نے وفد کو پنجاب پولیس کی ورکنگ اور فیلڈ فارمیشنز سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے برٹش وفد کو پولیس ڈیش بورڈ اور جدید ایپلی کیشنز بارے بریف کیا۔ برٹش وفد کو پنجاب پولیس کی شہداء اور غازی وال سمیت سی پی او کے دیگر حصوں کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ دورے کے اختتام پر برٹش وفد کے سربراہ اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے مابین یادگاری سووینئیرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 292 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************


Press Release Date:
Thursday, June 8, 2023