انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداء کے ورثا کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے شہید کانسٹیبل کی بیٹی کو محکمہ میں ملازمت دے دی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل اختر عباس کی بیٹی مومنہ عباس کو محکمہ پولیس میں بھرتی کر لیا ہے،آئی جی پنجاب نے شہید کے اہل خانہ کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور بیٹی کو ملازمت کا تقرر نامہ دیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید کے ورثاء کی بہترین ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پولیس کے شہدا ہمارے فخر ہیں،ورثا کو کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او ز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں شہداء کے اہل خانہ سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین کے کانسٹیبل اختر عباس نے 2004 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے آئی جی پنجاب نے جہلم پولیس کے شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی بہن کو محکمہ میں بھرتی کیا تھا۔
مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے روجھان میں فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
(روز نامہ اوصاف)
**********
