Jun 06, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہدرہ کے علاقے کوٹ شہاب دین میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عدنان کی عیادت کیلئے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب نے ڈاکٹروں سے غازی اہلکار کی صحت اور علاج معالجے بارے تفصیلات پوچھیں اور کانسٹیبل عدنان کی جلد بحالی کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل عدنان سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے اس کا حوصلہ بڑھایا اور جلد صحت یابی کی دعا دی۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل عدنان کے عزم و ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت یابی کے بعد وہ جلد دوبارہ فیلڈ میں فرائض سر انجام دے گا اور مجرمان کی سرکوبی کا مشن نئے عزم و ہمت اور جوش و جذبے سے سر انجام دے گا۔
(روز نامہ ایکسپریس)
**************
