آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر ڈی جی خان ریجن کے افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات سے نوازا۔
140 افسران و اہلکاروں کو مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زائد کیش انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں۔
انعامات حاصل کرنے والوں میں مظفر گڑھ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے انسپکٹر سے کانسٹیبل رینک کے ملازمین شامل۔
گوجرانولہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں نئے سیف سٹی پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
پولیس فورس انسداد جرائم اور شہریوں کو سروس ڈلیوری کی باآسانی فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو یقینی بنائے۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس فورس انسداد جرائم اور شہریوں کو سروس ڈلیوری کی باآسانی فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کویقینی بنائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سیف سٹی لاہو رکی طرز پر گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں نئے سیف سٹی پراجیکٹس پر کام شروع، جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپاہ کی بہترین ویلفیئر، بروقت پروموشنز اور پیشہ ورانہ تربیت کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے گئے ہیں، پولیس فورس میں عزم و حوصلے سے بھرپور نئے جوان شامل کرنے کیلئے بھرتی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ فورس کی ہیلتھ ویلفیئر، پروموشنز اور انعامات سمیت دیگر تمام اقدامات کے بدلے میں محکمہ افسران و اہلکاروں سے صرف اور صرف شہریوں کی بہترین خدمت و حفاظت کا متقاضی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ڈی جی خان ریجن کے افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر ڈی جی خان ریجن کے افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات سے نوازا۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 140 افسران و اہلکاروں کو مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زائد کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں مظفر گڑھ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے انسپکٹر سے کانسٹیبل رینک کے ملازمین شامل تھے۔آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباددیتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی۔تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 286 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, June 6, 2023