آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زخمی کانسٹیبل عدنان کی عیادت کیلئے میو ہسپتال کا دورہ
ڈاکٹر عثمان انور نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عدنان کی خیریت دریافت کی۔
آئی جی پنجاب نے ڈاکٹروں سے غازی اہلکار کی صحت اور علاج معالجے بارے تفصیلات پوچھیں۔
کانسٹیبل عدنان سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے اس کا حوصلہ بڑھایا، جلد صحت یابی کی دعا دی۔
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے غازی افسر و اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہدرہ کے علاقے کوٹ شہاب دین میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عدنان کی عیادت کیلئے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب نے ڈاکٹروں سے غازی اہلکار کی صحت اور علاج معالجے بارے تفصیلات پوچھیں اور کانسٹیبل عدنان کی جلد بحالی کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل عدنان سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے اس کا حوصلہ بڑھایا اور جلد صحت یابی کی دعا دی۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل عدنان کے عزم و ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت یابی کے بعد وہ جلد دوبارہ فیلڈ میں فرائض سر انجام دے گا اور مجرمان کی سرکوبی کا مشن نئے عزم و ہمت اور جوش و جذبے سے سر انجام دے گا۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل عدنان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات اور گفتگوکی اور علاج معالجے و بحالی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے غازی افسر و اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کے بہترین علاج کیلئے محکمہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر اقدامات یقینی بنائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ان بہادر غازیوں کی خدمات کے اعتراف میں سلور میڈلز دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی غازی وال بنائی گئی ہے جس پر بہادر غازیوں کے نام درج ہیں۔ کانسٹیبل عدنان یکم جون کی شب شاہدرہ کے علاقہ میں دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا اور آج کل میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج اور رو بصحت ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 282 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
