لاہور(کر ائم رپو رٹر) بیرون ممالک مفرور سنگین جرائم میں ملوث مختلف اضلاع کے مزید 6 اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا جن کے اضافے سے بیرون ممالک سے گرفتار کئے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 43 ہو گئی ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس فیصل آباد کی ٹیم مزید 3 خطرناک اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کرکے وطن واپس پہنچ گئی انسپکٹر سی آئی اے خالد نواز وریا کی سربراہی میں ٹیم نے دبئی سے تین اشتہاریوں کو گرفتار کیا، گرفتار اشتہاریوں میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور ثقلین مشتاق شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان اغوا برائےتاوان، گینگ ریپ، قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ مزید 03 اشتہاریوں کو لزبن ، اوسلو اور بحرین میں انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ۔
(روز نامہ پاکستان)
***********