ہیلتھ سکریننگ کا مقصد پولیس کے جوانوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے ، آئی جی

Jun 04, 2023

لاہور(کر ائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے اشتراک سے سنٹرل پولیس آفس میں ہیلتھ سکریننگ اینڈ ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سی پی او کی تمام برانچوں میں کام کرنے والے ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ ، ضروری ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا اچانک دورہ کیا اور کیمپ میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے سکریننگ اور ویکسینیشن بارے دریافت کیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبے کی تمام رینجز اور اضلاع میں پولیس ملازمین کی مرحلہ وار ہیلتھ سکریننگ کی گئی جس کے تسلسل میں سی پی او کے تمام پولیس ملازمین کی ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی، بلڈ پریشر، شوگر سمیت مختلف امراض بارے سکریننگ بھی کروائی جا رہی ہے ہیلتھ سکریننگ کا مقصد خطرناک و موذی بیماریوں سے پولیس کے جوانوں کو محفوظ رکھنا ہے لہذا سکریننگ کے نتیجے میں فورس میں تشخیص کی جانے والی بیماریوں کا بہترین علاج معالجہ کروایا جائے گا پولیس افسران اور اہلکاروں کے بعد ان کے بیوی بچوں کی سکریننگ اور ویکسینیشن کروائی جائے گی۔

(روز نامہ پاکستان)

**********