Jun 03, 2023
لاہور ( کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتیاں آئندہ سال ہونگی ۔ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ برانچ نے سیکنڈ فیز کی بھرتی کا شیڈول ختم کیا۔سیکنڈ فیز میں 5 ہزار کانسٹیبلز بھرتی ہونے تھے ۔ اسمبلیاں تحلیل ہونے کی وجہ سے بھرتی کا عمل روک دیا گیا تھا۔پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتیاں اب آئندہ سال ممکن ہوں گی ۔ رواں سال کانسٹیبلز کی بھرتی کے لیے بہت کم سیٹیں خالی ہوں گی۔
(روز نامہ دنیا)
**********