لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نئے شوز،ونٹر جیکٹس، اینٹی رائٹ فورس شیلڈز خریدنے کی منظوری دے دی ۔ پولیس یونیفارم و دیگرسامان تیار کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کو 7 کروڑ 76لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری، دو ہزار سے زائد فیلڈ بوٹس کی خریداری کے لئے 1کروڑ 82لاکھ ، 73 ہزار روپے جاری ، 3516پولیس ونٹر جیکٹس کی خریداری کیلئے 02کروڑ 21لاکھ 47ہزار روپے جاری ،اینٹی رائٹ فورس کے لئے 03ہزار حفاظتی شیلڈزکی خریداری کیلئے 03کروڑ 72لاکھ روپے جاری کیے گئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تینوں کمپنیوں کی طرف سے سپلائی مکمل ہونے پر تمام سامان متعلقہ یونٹس اور اہلکاروں کو فراہم کر دیا جائے گا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس کی طرف سے سامان کی خریداری کیلئے بھجوائی گئی سمری کی حتمی منظوری دی۔آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو یونیفارم اور سامان کا کوالٹی چیک یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فورس کے زیر استعمال سامان اور یونیفارم کا معیار مقررہ سٹینڈرڈز کے مطابق ہونا چاہیے ۔
(روز نامہ پاکستان)
***********