مزید 351 سب انسپکٹروں کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

Jun 02, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت پر مزید 351سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جس سے چار ماہ میں انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں کی تعداد 1385 ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس ہوا، اجلاس میں مختلف ریجن اور اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے 819 سب انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے ۔ پروموشن بورڈ کی سفارشات پر آئی جی پنجاب نے قواعد و ضوابط پر پورا 

اترنے والے 351 سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی،ان میں لاہور ریجن کے 31،بہاولپور ریجن کے 61، ڈی جی خان ریجن کے 20، فیصل آباد ریجن کے 28، گوجرانوالہ ریجن کے 42،گجرات ریجن کے 23، ملتان ریجن کے 18، راولپنڈی ریجن کے 33، ساہیوال ریجن کے 9،سرگودھا ریجن کے 56، شیخوپورہ ریجن کے 30 سب انسپکٹرزشامل ہیں۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب 1034 سب انسپکٹروں کو پروموشن دے چکے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی زیر قیادت پولیس فورس میں محکمانہ ترقی کا عمل جاری ہے ، حالیہ چار ماہ میں ترقی پانے والوں کی تعداد گزشتہ 10 سال کے دوران ہونے والی پروموشن سے کہیں زیادہ ہیں ۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے انسپکٹر وں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں فرائض منصبی محنت اور لگن سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔