پولیس ملازمین و اہل خانہ کے علاج معالجہ کیلئے 82 لاکھ 80 کے فنڈز جاری

Jun 01, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سپاہ اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوشاں ہیں اور اسی سلسلے میں ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لئے 82 لاکھ 80 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی بشیر احمد کو اہلیہ کے گردوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ، لیڈی کانسٹیبل شانزہ صفدر کو بیٹی کے پاؤں کے علاج کیلئے ایک لاکھ دئیے گئے، ٹریفک وارڈن کامران حسین کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ،کانسٹیبل انعام اللہ کو بیٹے کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ دئیے گئے۔

کانسٹیبل کامران اقبال کو بیٹے کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار،کانسٹیبل سمرین خاتون کو سپائنل اور نیورو علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے،کانسٹیبل فرحان علی کو بیٹی کے جدید آلہ سماعت کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار،کانسٹیبل محمد اکرم کو بلڈ کینسر میں مبتلا بیٹی کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔

کانسٹیبل محمد آصف کو قوت گویائی و سماعت سے محروم بیٹی کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے، کانسٹیبل عاصم شہزاد کو گردوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ 70 ہزار روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ خبریں)

************