خواتین کی تذلیل کے حوالے سے الزامات حقائق کے برعکس ہیں‘آئی جی

May 31, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیراور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کی تذلیل اور انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے پولیس اور جیل حکام پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں جن کا مقصد بین الاقوامی سطح پر قومی اداروں کو بدنام کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سوشل میڈیاانفلوئنسرز کی جانب سے گذشتہ چند روز میں خواتین کے حوالے سے لگائی جانیو الی کسی بھی پوسٹ، تصویر یا ویڈیو کا 9مئی کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، یہ تمام پوسٹیں ماضی کے سالوں میں رونما ہونے والے پرانے واقعات پر مبنی ہیں جن پر فوری ایکشن لے کر ذمہ داران کے خلاف قانونی و محکمانہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جاچکی ہے  آئی جی پنجا ب نے دوران کانفرنس9 مئی سے جوڑی گئی سوشل میڈیا پر چلنے والی پرانی پوسٹوں اور ویڈیوز کے سکرین شاٹس دکھا کر تما م واقعات اور ان پرکیے گئے پولیس ایکشن کی تفصیلات بھی بتائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

*************