جیل میں خواتین سے بدسلوکی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

May 30, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا ہے کہ جیل میں خواتین کیساتھ بدسلوکی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کوٹ لکھپت جیل کے باہر ڈی سی لاہور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے کہا کہ جیل میں موجود خواتین کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بدسلوکی تو دور کی بات ان کے ساتھ بالکل اچھے طریقے سے برتاﺅکیا جا رہا ہے، جیل میں خواتین کو گھر سے کپڑے تک منگوانے کی سہولت دی گئی ہے 9 مئی کے واقعات میں ملوث گرفتار خواتین کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ سے بھی ملاقات کی ہے، کسی بھی بیماری میں مبتلا خواتین قیدیوں کو میڈیکل کی سہولیات دی جارہی ہیں، جیل میں قید تمام خواتین کے لیے ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات موجود ہیں، اگر قیدی خواتین پڑھنا چاہتی ہیں تو ان کے لیے لائبریری کی سہولت موجود ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ خواتین کی بیرکوں میں صرف فی میل سٹاف ہی تعینات ہے، خواتین کی بیرکوں میں کسی مرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہے، خواتین کیساتھ زیادتی و بدسلوکی کے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔

(روز مامہ پاکستان)

*************