آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس آپریشن51 ویں روز بلا تعطل جاری۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس آپریشن51 ویں روز بلا تعطل جاری۔
راجن پور پولیس کی کامیابیاں جاری، کچہ کا 80 فیصد سے زائد علاقہ کلئیر کروا کر قانون و ریاست کی رٹ قائم کر دی۔ ترجمان پنجاب پولیس
راجن پور پولیس کے آپریشن میں سات ڈاکو ہلاک 25 سرنڈر، 43 ڈاکوؤں کو گرفتار جبکہ 9 مغویان کو بازیاب کرایا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
چک کُپڑا میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد بہرام موڑ اور بستی زمکانڑی میں ڈاکوؤں کی کمیں گاہوں کو تباہ کرکے علاقہ پر کنٹرول قائم۔ ترجمان پنجاب پولیس
چک کُپڑا میں پولیس کی جانب سے شعبان کھمبڑا اور قالو بنگیانی کی کمین گاہوں پر مزید دو پولیس پکٹس قائم کر دی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
چک کُپڑامیں اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث  لُنڈ گینگ کے سرغنہ مجیب لُنڈ کی کمین گاہوں کا گھیراؤ کر لیا گیا۔ ڈی پی او راجن پور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر رحیم یار خان اور راجن پور کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس ٹیموں کا آپریشن51 ویں روز بھی جاری رہا۔راجن پور پولیس نے اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے کچہ کا 80 فیصد سے زائد علاقہ کلئیر کروا کر قانون و ریاست کی رٹ قائم کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کی ٹارگٹڈ کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے مفرور مجرمان کو پابند سلاسل کیا جائے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزموں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ کچہ کریمنلز کی مکمل سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں اور کلئیر کرائے گئے علاقوں میں بنائی گئی پولیس پکٹس سے ڈاکوؤں، منظم گینگز اور دہشت گردی میں ملوث سماج دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے آپریشن میں سات ڈاکو ہلاک ہوئے، سرنڈر کرنے والے 25جرائم پیشہ افراد سمیت سمیت 43 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کی قید سے 9 مغویان کو بحفاظت بازیاب کرا یا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتا یاکہ چک کُپڑا میں فائرنگ کے شدید تبادلہ کے بعد بہرام موڑ اور بستی زمکانڑی میں ڈاکوؤں کی کمیں گاہوں کو تباہ کرکے علاقہ کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے اورچک کُپڑا میں پولیس کی جانب سے شعبان کھمبڑا اور قالو بنگیانی کی کمین گاہوں پر 2 مزید پولیس پکٹس قائم کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ علاقہ سے فرار ہونے والے متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی پی او راجن پور ناصر سیال نے بتایا کہ چک کُپڑامیں اغواء برائے تاوان، چوری، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث لُنڈ گینگ کے سرغنہ مجیب لُنڈ کی کمین گاہوں کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے، مذکورہ لُنڈ گینگ اغواء برائے تاوان، چوری، ڈکیتی، راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم میں راجن پور سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب ہیں۔ آر پی او ڈیڑہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے بتایا کہ ڈاکوؤں، دہشت گردوں کی شدید مزاحمت کے پیش نظر جدید ہتھیاروں سے لیس پولیس کے مزیدتازہ دم دستے چک کُپڑا میں پہنچ گئے ہیں اور علاقہ کا مکمل گھیراؤ اور ناکہ بندی کر کے ڈاکووں کے فرار کے راستوں کو مسدود کر دیا گیا ہے۔آر پی او ڈیرہ غازی خان نے کہاکہ طے شدہ حکمت عملی کے تحت پیش قدمی اور ڈاکووں کو کچہ کُپڑا کے علاقہ میں پسپا کرتے ہوئے کارنر کیا جا رہا ہے اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق کچہ سے ڈاکووں جرائم پیشہ عناصر کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 258 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Monday, May 29, 2023