آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور میں نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 02 ڈولفن اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا  لاہور میں نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 02 ڈولفن اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس،
سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب،
آئی جی پنجاب کی زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت،
فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بناکر قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں  نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 02 ڈولفن اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے زخمی ڈولفن اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران زندگیوں کی پرواہ نہ کرنے والے بہادر جوان محکمہ پولیس کا فخر ہیں،آئی جی پنجاب نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 255 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, May 27, 2023