ڈیفنس میں ڈولفن پولیس سے مقابلہ‘ 2 ڈاکو گرفتار‘ اہلکار زخمی

May 27, 2023

لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس سی میں پولیس مقابلے کے  بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے برکی گول کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرہے تھے کہ ڈولفن ٹیم نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، مگر انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر ڈولفن اہلکار عرفان زخمی ہو گیا۔ ڈولفن ٹیم نے جوابی فائرنگ کی اور  2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(روز نامہ نوائے وقت)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭