May 26, 2023
لاہور(نیٹ نیوز) زمان پارک سے جا کر جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے مزید 120 ملزموں کی شناخت کرلی گئی۔ پنجاب پولیس کے مطابق ملزموں کا تمام ریکارڈ گرفتاری کے لیے تفتیشی افسروں کو دےدیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی 8 مئی کو زمان پارک اور 9 مئی کو جناح ہاو¿س میں موجودگی پائی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے ملزموں کی شناخت کے لیے 154 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا،154 افراد میں سے 34 صحافی اورپولیس اہلکار تھے۔