May 24, 2023
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 2 لاکھ سے زائد فورس کی ہیلتھ سکریننگ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور نشاندہی ہونے والی مختلف بیماریوں میں مبتلا پولیس ملازمین کے علاج معالجے کا عمل محکمہ صحت کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی، بلڈ پریشر، شوگر، تپ دق،آنکھوں اور دیگر امراض کی تشخیص کے بعد علاج معالجے کے مراحل کا آغاز ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سی پی او میں ہیلتھ سکریننگ سے متعلق جائزہ اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ملک ثناء اللہ، ایڈیشنل آئی جیز ریاض نذیر گاڑا اور راجہ رفعت مختار، ڈی آئی جی ڈاکٹر انعام وحید، اے آئی جی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اوردیگرمتعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
(روز نامہ جنگ)
***********