شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کو نئے گھر کیلئے رقم جاری

May 24, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)راجن پور پولیس کے شہید کانسٹیبل راحت سلیم کے اہل خانہ کو نئے گھر کی خریداری کیلئے رقم جاری کر دی گئی۔

آئی جی پنجاب نے ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر شہید کے اہل خانہ کیلئے گھر خریدنے کی حتمی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر شہید کے اہل خانہ کیلئے گھر خریدنے کی حتمی منظوری دی اورگھر کی خریداری کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے رقم جاری کی گئی۔ دریں اثنا آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ہیلتھ سکریننگ میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔ ہیلتھ افسران کی بریفنگ محکمہ صحت کے تعاون سے 64 فیصد پولیس فورس کی سکریننگ مکمل کر لی گئی۔ ہیلتھ سکریننگ کے بعد مختلف بیماریوں میں مبتلا پولیس ملازمین کے علاج معالجے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی، بلڈ پریشر، شوگر، تپ دق، آنکھوں اور دیگر امراض کی تشخیص کے بعد علاج معالجے کے مراحل کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انورنے محکمہ صحت کے اشتراک سے پولیس فورس کی سکریننگ اور علاج معالجے کیلئے مؤثر میکانزم تشکیل دیا گیا ہے۔ 

(روز نامہ دنیا)

************