پولیس فورس کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد نفری کی ہیلتھ سکریننگ مکمل، آئی جی

May 23, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس فورس کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد کانسٹیبلری کی ہیلتھ سکریننگ مکمل کرلی گئی ، ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ویکسینیشن کی دوسری ڈوز ایک ماہ جبکہ تیسری 6 ماہ بعد لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی کمیونیکیشن کے 700ملازمین کی ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس اگلے ایک دو روز میں ہوگا، اسی طرح صوبہ بھر میں 350انسپکٹرز،1300سب انسپکٹرز اور 2100اے ایس آئیز کی پروموشن جلد ہو جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں خانیوال، لودھراں اور وہاڑی کے افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(روز نامہ جنگ)

***********