جلاؤ گھیراؤ کیس، چھاپے جاری، پنجاب میں گرفتاریاں 3800 تک پہنچ گئیں

May 22, 2023

لاہور(کرائم رپورٹرسے)پنجاب بھرمیں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 3800 سے زائد ہو گئی۔

پولیس ذرائع کےمطابق لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پولیس نے رات گئے بھی تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی پُر تشدد کارروائیوں میں 162 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئ

پنجاب بھر میں پولیس کے زیرِ استعمال 97 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانوں اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی پولیس کے بہادر غازی ایس ایچ او انسپکٹر اقبال خان کی میو ہسپتال جاکر عیادت کی ،انھیں گلے لگایا، پیار کیا، خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اورایڈیشنل ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر غلام فرید سے انسپکٹر اقبال خان کے علاج معالجے بارے آگاہی حاصل کی جبکہ آر پی او سرگودھا کو انسپکٹر اقبال خان کے لئے فوری امدادی رقم فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے اقبال خان کے لئے مزید 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان بھی کیا اورکہا کہ حکومت سے میڈل کی سفارش بھی کریں گے۔

(روز نامہ جنگ)

*************