آئی جی نے 85 افسران و اہلکاروں میں کیش انعامات اور اسناد تقسیم کیں

May 21, 2023
لاہور(کرائم رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 85 افسران و اہلکاروں میں تقریبا 13 لاکھ 57 ہزار روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔انعامات حاصل کرنے والوں میں ملتان ریجن میں شامل اضلاع کے 85 افسران و اہلکار جن میں 28 سب انسپکٹرز، 15 اے ایس آئیز، 6 ہیڈ کانسٹیبلز اور 36 کانسٹیبلز شامل تھے۔ سب انسپکٹرز کو 25 ،اے ایس آئیز کو 15، ہیڈ کانسٹیبلز کو 12 جبکہ کانسٹیبلز کو 10 ہزار فی کس دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ محکمہ سے ملنے والی اس عزت افزائی کو فرائض کی مزید ذمہ دارانہ ادائیگی اور بہترین خدمات سے شہریوں تک پہنچائیں اور مظلوموں ، بے سہارا، بزرگوں و خواتین شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔دوسری جانب سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے مزید 74اے ایس آئیز اور 23کانسٹیبلز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی جبکہ گوجرانوالہ ریجن کے سینکڑوں اے ایس آئیز اور ہیڈ کانسٹیبلان کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی
گئی ہے۔
(روز نامہ جنگ)
************