May 20, 2023
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس میں ہر سطح پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب راجہ رفعت مختار نے فورس کے نام جاری پیغام میں بتایا کہ مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز اور فنگر پرنٹ بیورو برانچ کی پروموشن کا عمل جاری ہے، اسٹیبلشمنٹ برانچ نے 76 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دے دی ہے، پروموٹ ہونے والوں میں لاہور کے 31، راولپنڈی کے 34 اور فیصل آباد کے 11ٹریفک وارڈنز شامل ہیں،راجہ رفعت مختار نے بتایا کہ فنگر پرنٹ برانچ کے 11 فرانزک ایکسپرٹس اہلکاروں کو اگلے سکیل میں ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
**********