May 19, 2023
لاہور(کرائم رپورٹرسے )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پاکستان میں تعینات اطالوی پولیس اتاشی کوسٹین ٹینو سکودیری کی قیادت میں وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔ اطالوی پولیس کے ساتھ انفارمیشن شئیرنگ، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کریمینلز انفارمیشن شیئرنگ، جدید پولیس مینجمنٹ سسٹم کے دو طرفہ تجربات سے استفادہ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا ،مزید برآں انہوں نےپٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی ویز پر حادثات کی روک تھام اور جرائم کی بیخ کنی میں پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس کا کلیدی کردار ہے ،انہوں نے کانسٹیبل سے سب انسپکٹر رینک کے 85 پی ایچ پی اہلکاروں میں اچھی کارکردگی پر کیش انعامات اور سی سی ون سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔
(روز نا مہ جنگ)
*************