پولیس (160) افسروں اوراہلکاروں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم

May 18, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پروموشن کے نئے مراحل میں 450 سب انسپکٹرز، 1300 اے ایس آئیز اور 2100 ہیڈ کانسٹیبلزکو ترقی دی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کے اعزاز میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت ساہیوال، اوکاڑہ،ملتان اور بہاولپور ریجن کے 160 افسران و اہلکاروں کو 58 لاکھ سے زائد کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ مزید برآں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کے غازیوں کی لازوال خدمات کو شایان شان خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں غازی وال بنائی گئی ہے جس پر پولیس کے تمام بہادر غازیوں کے نام درج کئے گئے ہیں۔ انہو ں نے ڈولفن اسکواڈ کے غازیوں سے ملاقات کی ،انہوں نے کہا کہ کہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس دوران ڈیوٹی زخمی یا معذور ہونے والے تمام افسران واہلکاروں کی لازوال خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں۔

(روز نامہ جنگ)

**********