آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا راجن پور میں سابقہ رنجش پر فائرنگ سے 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا راجن پور میں سابقہ رنجش پر فائرنگ سے 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔
ڈی پی او راجن پور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے ذاتی نگرانی میں فوری اقدامات یقینی بنائیں۔آئی جی پنجاب
ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  راجن پور کے علاقے کوٹلہ قائم میں سابقہ رنجش پر فائرنگ سے 04 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او راجن پور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ڈی پی او راجن پور ذاتی نگرانی میں فوری اقدامات یقینی بنائیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 227 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Wednesday, May 17, 2023