لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل ظفر اقبال کی باصلاحیت بیٹی نے پنجاب پولیس کا ٹیلنٹ ایوارڈ جیت لیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زینب ظفر کو اپنے دفتر مدعو کیا، ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ سے نوازا۔
آئی جی پنجاب نے گذستہ دنوں زینب ظفر کی ذہانت، خود اعتمادی اور انگریزی زبان پر عبور سے متاثر ہو کر اسے ہرانے کیلئے چیلنج مقابلے کا اعلان کیا تھا۔
صوبہ بھر سے کسی بھی پولیس افسر اور ملازم کا کوئی بھی بچہ زینب ظفر کے مقابلے میں نہ آیا۔
زینب ظفر نے اپنے شہید والد کے نقش قدم پر پولیس فورس کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت کا ارادہ ظاہر کیا۔
آئی جی پنجاب کا زینب ظفر کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار۔
لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل ظفر اقبال کی باصلاحیت بیٹی نے پنجاب پولیس کا ٹیلنٹ ایوارڈ جیت لیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گیارہ سالہ زینب ظفر کو اپنے دفتر مدعو کیا، ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے گذشتہ دنوں زینب ظفر کی ذہانت، خود اعتمادی اور انگریزی زبان پر عبور سے متاثر ہو کرپوری فورس کے بچوں کو اسے ہرانے کیلئے چیلنج مقابلے کا اعلان کیا تھا تاہم صوبہ بھر سے کسی بھی پولیس افسر اور ملازم کا کوئی بھی بچہ زینب ظفر کے مقابلے میں نہ آیاجس پر آئی جی پنجاب نے ناقابل شکست ذہانت اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر کیش ایوارڈ زینب ظفر کے حوالے کر دیا۔
آئی جی پنجاب نے زینب ظفرکو کیش انعام دینے کے بعد اس سے حصول تعلیم اور کیرئیر بارے دلچسپ گفتگو کی، زینب ظفر نے اپنے شہید والد ظفر اقبال کے نقش قدم پر پولیس فورس کا حصہ بننے کا ارادہ ظاہر کیا۔ زینب ظفر نے کہاکہ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد اپنے بہادر والد کی طرز پر پنجاب پولیس کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت کروں گی۔آئی جی پنجاب نے زینب ظفر کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جس طرح زینب ظفر نے پولیس ٹیلنٹ مقابلہ جیتا ہے اسی طرح وہ انشاء اللہ اپنی محنت سے مقابلے کا امتحان جیت کر پولیس فورس کا حصہ بنے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ شہیدکانسٹیبل کی بیٹی زینب ظفر کو بطور مثال لیتے ہوئے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اوراپنے بچوں کو زندگی کے امتحانات میں کامیابی کیلئے آغاز سے ہی بہترین تیاری اور تعلیم و تربیت کا اہتمام کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 226 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************

Press Release Date:
Wednesday, May 17, 2023