آئی جی عثمان انور کا سنٹرل پولیس آفس کی جامع مسجد اور ویلفیئر کینٹین کا اچانک دورہ

May 17, 2023

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس کی جامع مسجد اور ویلفیئر کینٹین کے اچانک دورے کئے اور ملازمین کیلئے دستیاب سہولیات کی انسپکشن کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس کی جامع مسجد میں نمازیوں کی سہولت کیلئے نئے قالین بچھا دیئے گئے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مسجد کی دیواروں پر قرآنی آیات کی خوبصورت پینٹنگز آویزاں کی جائیں، نمازیوں کے مطالعے کے لئے قرآن و احادیث کی تعلیمات پر مشتمل جدید ٹیبلٹ فراہم کئے جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اذان اور امامت کیلئے زیر استعمال پرانے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سپیکرز کی جگہ پر نئے اسپیکرز لگائے جائیںجبکہ وضو کی جگہ پر نیا پریشر پمپ اور پینے کے پانی کیلئے واٹر کولر لگایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اے آئی جی لاجسٹکس جامع مسجد کی تزئین و آرائش کے تمام ترقیاتی کام ذاتی نگرانی میں جلد از جلد مکمل کروائیں ۔

(روز نامہ جناح)

************