آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاسرگودھا میں فائرنگ سے02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی۔
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ڈی پی اوسرگودھا ذاتی نگرانی میں فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 224 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Tuesday, May 16, 2023