May 16, 2023
لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ 9 مئی کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ پنجاب میں حالات کو دیکھتے ہوئے ایکشن لیا گیا، جناح ہاؤس پر حملہ خطرناک تھا، یہ کسی سیاسی پارٹی کیخلاف نہیں مسلح جتھوں کیخلاف کارروائی ہورہی ہے، تمام واقعات کی جیوفینسنگ کی ہے۔ گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، ابھی تک 3200 کے قریب لوگ گرفتار کیے جاچکے ہیں۔قبل ازیں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے پولیس فورس کے نام ویڈیو پیغام میں کہاکہ سپا ہ کی ہیلتھ ویلفیئر اورضروری ٹیسٹوں بشمول دل، گردے و دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے 30 سے 40 کروڑ خرچ کیا جائے گا۔
(روز نامہ جنگ)
**********