آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاحافظ آباد میں دوگرپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس۔
فائرنگ کے نتیجہ میں 02 افراد جابحق،
آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے حافظ آباد میں دوگرپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کے جابحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔