رحیم یارخان میں کمسن گھریلو ملازمہ پربہیمانہ تشدد کا معاملہ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے نوٹس پر ایکشن،تشدد میں ملوث ملزمہ گرفتار،
آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور کو فور ی کاروائی کی ہدایت کی تھی۔
آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی پی اورحیم یار خان کی مالکن اور اسکے خاوند کے خلاف کاروائی،
کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالی مالکن کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل
مالکن نے چوری کا الزام لگا کر کمسن گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل
کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مسحق نہیں۔ آئی جی پنجاب
تشدد کا شکار بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر عثمان انور
رحیم یارخان میں کمسن گھریلو ملازمہ پربہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیا۔رحیم یار خان پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے تشدد میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور کو فور ی کاروائی کی ہدایت کی تھی جن کے حکم پر ڈی پی اورحیم یار خان رضوان گوندل نے مالکن اور اسکے خاوند کے خلاف کاروائی کی۔کمسن گھریلو ملازمہ مہرین پر تشدد کرنیوالی مالکن عروسہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ مالکن نے چوری کا الزام لگا کر کمسن گھریلو ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مسحق نہیں۔تشدد کا شکار بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 219 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

