پنجاب پولیس کے ایک دہائی سے ترقی سے محروم اہلکاروں کیلئے خوشخبری

May 14, 2023

لاہور+فیصل آباد(نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) پنجاب پولیس کے 10 سال سے ترقی سے محروم اہلکاروں کو خوشخبری مل گئی، آئی جی پنجاب نے فنگر پرنٹس بیورو اور بینڈ اسٹاف کی ترقی کی سمری پر دستخط کردیئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان کی جانب سے فنگر پرنٹس بیورو اور بینڈ اسٹاف کے اہلکاروں کی ترقیوں کی سمری پر دستخط کردئیے گئے، اگلے ہفتے سے فنگر پرنٹ بیورو برانچ کے اہلکاروں کی ترقیوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق 580سب انسپکٹرز اور 450اے ایس آئیز کی ترقیوں کی منظوری ہوجائے گی۔آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ترقی کی سمری دستخط کرکے بھجوادی گئی ہے، فنگر پرنٹس بیورو اور بینڈ اسٹاف کے اہلکاروں کی ترقیاں ایک دہائی سے زائد عرصہ سے رکی ہوئی تھیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)

***********